ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اب دوسرے افسروں کے پاس بھی کریں آن لائن شکایت، سی ایم یوگی نے دی ہدایات

اب دوسرے افسروں کے پاس بھی کریں آن لائن شکایت، سی ایم یوگی نے دی ہدایات

Sun, 10 Sep 2017 10:35:51    S.O. News Service

لکھنو،9؍ستمبر(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) حکومت کی کا عوام سے براہ راست بات چیت ہو سکے اور عوامی مسائل کا فوری تصفیہ ہو، اس لئے اب یوپی کی عوام کو لمبی لائنوں، گھنٹوں، دنوں، ہفتوں یا مہینوں کا انتظار نہیں کرنا پڑے گا، کیونکہ یوگی حکومت نے اس کے لئے پوری ریاست میں 15ہزار افسران اور ملازمین کی فوج اتارنے کا فیصلہ کیا ہے۔ریاستی حکومت کے فیصلے کے بعد اب عوام کے لئے اتر پردیش میں شکایت کرنا آسان ہوگا۔بتا دیں کہ ریاست کی یوگی حکومت نے عوام کی شکایات کا جلد نمٹاراکرنے کے لئے 15ہزار افسران کی تقرری کرنے جا رہی ہے۔فی الحال عوامی شکایات کے لئے صوبائی سطح پر آن لائن کے ذریعے شکایت کا تصفیہ کرنے کے لئے 150افسران کا ہی متبادل دستیاب تھا، جسے اب وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے بڑھا کر 15ہزار کر دیا ہے، اب عوام براہ راست ضلع مجسٹریٹ اور ایس ایس پی کے علاوہ دیگر ضلع سطحی، تحصیل، بلاک اور تھانہ درجے کے حکام کے پاس اپنی شکایت براہ راست آن لائن طریقے سے درج کرا سکے گی۔


Share: